جھنگ، سیوا سادات میں یوم علی اصغرؑ کی مناسبت سے مجلس عزا کا انعقاد

04 جولائی, 2025 20:39

شیعیت نیوز : آٹھ محرم الحرام بروز جمعہ سیوا سادات ضلع جھنگ میں یومِ علی اصغر علیہ السلام کی مناسبت سے ایک پُر سوز مجلس عزاء منعقد ہوئی۔

مجلس کا انعقاد مقامی مومنین اور خواتین کی تنظیم کی جانب سے کیا گیا۔

یوم علی اصغر کے پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا اس کے بعد حضرت علی اصغر علیہ السلام کی عظیم قربانی پر روشنی ڈالی گی کہ چھ ماہ کے معصوم بچے کی شہادت حق و باطل کی جنگ میں ایک ناقابلِ فراموش باب ہے جو آج بھی ضمیرِ انسانیت کو جھنجھوڑتا ہے۔

اس موقع پر خواتین اور بچے بڑی تعداد میں شریک ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین اور غزہ عصر حاضر کی کربلا ہیں، علامہ مقصود علی ڈومکی

کئی ماؤں نے اپنے کمسن بچوں کو سبز اصغری لباس میں ملبوس کر کے مجلس میں شرکت کی، جس نے کربلا کی یاد کو تازہ کر دیا۔

عالمی یوم علی اصغر میں شریک ماؤں نے اشکبار آنکھوں سے امامِ حسینؑ اور حضرت علی اصغرؑ کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

حضرت امام زمانہ سے عہد کیا کہ اپنے بچوں کو امام کے ظہور کے لیے آمادہ و تیار کریں گی۔

اختتام دعائے فرج سے کیا گیا۔

5:54 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔