پاکستان اور ایران کا رشتہ دلوں کا رشتہ ہے، گورنر پنجاب

03 جولائی, 2025 13:55

شیعیت نیوز : پاکستانی میڈیا کے مطابق، سردار سلیم حیدر نے لاہور میں قائم ایرانی قونصل خانے کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستانی حکومت اور عوام کی بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کی جانب سے اس نازک وقت میں جس اخوت اور جرات کا مظاہرہ کیا گیا، وہ قابلِ تحسین ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے یورپی یونین کی جوہری مذاکرات کی اپیل مسترد کر دی، ایرانی وزیر خارجہ کا سخت ردعمل

ملاقات کے دوران گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ اسلامی دنیا کو کافی عرصے سے عدم استحکام کا شکار کرنے کی گہری سازش جاری ہے، تاہم اتحاد اور بھائی چارے کی طاقت سے ان عناصر کو شکست دی جا سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان محبت کا رشتہ محض سفارتی نہیں بلکہ دلوں کا رشتہ ہے، جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوا ہے اور یہ رشتہ کسی سازش یا دباؤ سے ختم نہیں ہو سکتا۔

5:52 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔