باجوڑ میں بم دھماکا، ڈپٹی کمشنر اور دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد جاں بحق

02 جولائی, 2025 14:50

شیعیت نیوز : خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں صدیق آباد پھاٹک میلہ گراؤنڈ کے قریب ایک خوفناک بم دھماکا ہوا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دھماکے میں ڈپٹی کمشنر اور دو پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ دھماکے کے نتیجے میں علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اچانک ہوا جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کرنے شروع کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی صدر کا IAEA کے ساتھ تعاون معطل کرنے کا حکم، گروسی پر پابندی زیر غور

دھماکے میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیمیں اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ڈسٹرکٹ اسپتال خار منتقل کیا۔

پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کو سیل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ تاحال کسی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

7:29 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔