اہم ترین خبریںپاکستان

وفاقی جامعہ اردو کراچی میں آئی ایس او کی لگائی گئی سبیل امام حسینؑ پر سندھ پولیس کا حملہ

شیعہ رہنماؤں نے کہا ہے کہ ایسے اقدامات نہ صرف قابلِ افسوس ہیں بلکہ پاکستان کے آئین میں دیئے گئے بنیادی انسانی، مذہبی اور شہری حقوق کی صریح خلاف ورزی ہیں

شیعیت نیوز : وفاقی جامعہ اردو (عبدالحق کیمپس کراچی) میں طلباء کی جانب سے امام حسینؑ کی عظیم قربانی یاد میں لگائی گئی سبیل پر پولیس کی جانب سے حملہ اور پرامن عزادار طلباء پر تشدد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ کی شیعہ رہنماؤں بشمول جعفریہ الائنس کے رہنما سید شبر رضا، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ صادق جعفری اور شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ ناظر عباس تقوی نے بھرپور مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایسے اقدامات نہ صرف قابلِ افسوس ہیں بلکہ پاکستان کے آئین میں دیئے گئے بنیادی انسانی، مذہبی اور شہری حقوق کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : باطنی جہاد، عاشور کا اصل پیغام ہے: علامہ سید شہنشاہ نقوی

سب سے بڑھ کر سبیلِ امام حسینؑ جیسے مقدس عمل کی بے حرمتی کی گئی، جو کروڑوں پاکستانیوں کے عقیدے اور مذہبی جذبات پر گہرا وار ہے۔

رہنماؤں نے مزید کہا کہ یہ عمل جامعہ کے پرامن تعلیمی ماحول پر کھلا حملہ ہے اور نوجوانوں کو مذہبی آزادی سے محروم کرنے کی کوشش ہے۔

آئی ایس او اور دیگر  انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ دار افسران کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، جامعہ کے اندر مذہبی آزادی کا احترام یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button