اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

انجینئر حمید حسین کی وزیر اعظم سے اہم ملاقات، کرم کی صورتحال پر فوری اقدام کا مطالبہ

ٹَل پارہ چنار روڈ کی بندش، امن و امان کی خرابی اور عوامی مسائل پر گفتگو

شیعیت نیوز : ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر اور رکنِ قومی اسمبلی، انجینئر حمید حسین طوری نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم جناب شہباز شریف سے اہم ملاقات کی۔

اس ملاقات میں ضلع کرم کی موجودہ حساس صورتحال، بالخصوص امن و امان کے بگڑتے ہوئے حالات اور مسلسل قتل و غارت کے واقعات پر گفتگو کی گئی۔ ایم این اے حمید طوری نے وزیر اعظم کی توجہ ٹل پارہ چنار روڈ کی بندش اور دیگر اہم سڑکوں پر مسافروں کو درپیش مشکلات کی جانب مبذول کراتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ان راستوں کو عوامی آمد و رفت کے لیے کھولا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : محبت اہلبیت جرم، اہلسنت عالم دین یٰسین قادری کے خطاب پر چنیوٹ میں پابندی عائد

انہوں نے واضح کیا کہ ضلع کرم کے عوام کو روزمرہ سفر اور بنیادی ضروریات کی فراہمی میں سنگین رکاوٹوں کا سامنا ہے، جس کا تدارک فوری اور مؤثر اقدامات کے ذریعے ممکن ہے۔

وزیر اعظم نے ایم این اے حمید طوری کے مؤقف کو بغور سنا اور یقین دہانی کرائی کہ حکومت اس سلسلے میں متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کرے گی تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا جلد از جلد حل نکالا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button