غزہ میں خیالی فتح کا دعویٰ، اسرائیل دلدل میں پھنس گیا: صہیونی میڈیا کا اعتراف
معاریو: اسرائیلی فوج کو شدید جانی نقصان، کوئی سیاسی یا عسکری حکمت عملی واضح نہیں

شیعیت نیوز : صہیونی میڈیا اعتراف کر رہا ہے کہ اسرائیلی افواج غزہ میں شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔
اسرائیلی اخبار معاریو نے لکھا کہ جو کچھ غزہ میں ہو رہا ہے وہ محض ایک خیالی فتح ہے جس کا نتن یاہو ڈیڑھ سال سے دعویٰ کر رہا ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ فوج ایک سنگین صورت حال سے سامنا کر رہی ہے۔
اخبار نے مزید واضح کیا کہ غزہ میں جنگ کی قیادت نتن یاہو کی کابینہ کی ایک واضح ناکامی کی عکاسی کرتی ہے۔ حقیقت کا سامنا کرتے ہوئے کھلے الفاظ میں کہنا چاہیے کہ اسرائیل غزہ میں فتح حاصل نہیں کر رہا، بلکہ دلدل میں دھنس رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور اسرائیل گھٹنے ٹیکنے پر مجبور، ایران نے جدید جنگی تجربہ حاصل کیا: امام جمعہ تہران
رپورٹ کے مطابق: فوج 630 دنوں سے غزہ کی جنگ میں الجھی ہوئی ہے۔ اس دوران 1905 اسرائیلی شہری اور فوجی مارے جا چکے ہیں جبکہ اب بھی 50 اسرائیلی حماس کی قید میں ہیں۔
معاریو نے یہ بھی تسلیم کیا کہ جنگ اب بھی بغیر کسی واضح سیاسی یا عسکری حکمت عملی کے جاری ہے اور یکے بعد دیگرے تمام اعلانیہ اہداف ناکام ہو رہے ہیں، جن میں سرفہرست قیدیوں کی بازیابی کا ہدف تھا جسے عسکری دباؤ سے حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔