عالمی دہشتگرد امریکی صدر کا ایران کی 3 جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
شیعیت نیوز : عالمی دہشتگرد امریکی صدر نے آج صبح ایران کے 3 جوہری تنصیبات پر فضائی حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
امریکی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تین جوہری تنصیبات، فردو، نطنز اور اصفہان پر حملہ کیا ہے۔
ترجیحی اہداف میں فردو شامل تھا، جو پہاڑ میں تقریباً 300 فٹ نیچے واقع ہے۔
اس حملے میں B‑2 سٹیلتھ بمبار طیارے اور 30,000 پاؤنڈ کے "بَنکَر بسٹر” (Massive Ordnance Penetrator) بم شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کی حمایت جاری رکھی تو چنگیز اور ہٹلر کے ساتھ کھڑے ہونگے، خواجہ سعد رفیق
وائٹ ہاؤس نے ابتدائی طور پر کہا تھا کہ امریکہ اسرائیل کی فضائی کارروائیوں میں شامل نہیں۔
جبکہ ایران پہلے ہی امریکہ کو خبردار کر چکا تھا کہ اس طرح کی احمقانہ حرکت پر سخط جواب کا منتظر رہے۔
امریکی دفاعی تجزیہ نگار بھی اس حملے کو ایک وسیع یا عالمی بحران میں تبدیل ہونے کا امکان سمجھتے ہیں۔
مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔







