اہم ترین خبریںویڈیو گیلرییمن

اسرائیل کی یمنی فوجی سربراہ کو قتل کرنے کی کوشش ناکام

انصاراللہ کے رہنما عبداللہ الحوثی نے اسرائیلی آپریشن کو ناکام قرار دے دیا

شیعیت نیوز : صہیونی رژیم نے یمن کے ایک سینئر فوجی کمانڈر کے خلاف قتل کی کارروائی انجام دینے کا دعویٰ کیا ہے۔ تاہم انصاراللہ یمن کے رہنما عبداللہ الحوثی نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تل ابیب اس کارروائی میں ناکام رہا ہے۔

بین الاقوامی ذرائع کے مطابق انصاراللہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی رژیم کی جانب سے یمن کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کو صنعاء میں نشانہ بنانے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔

صہیونی میڈیا نے چند منٹ قبل دعویٰ کیا کہ یمنی افواج کے چیف آف اسٹاف، جنرل محمد الغماری کو صنعاء میں قتل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی میزائل حملے میں حیفا کی امونیاک تنصیبات تباہ، 10 سے زائد افراد ہلاک

اس رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد امریکی ویب سائٹ آکسیوس نے بھی یہ خبر دی ہے کہ جنرل الغماری پر حملہ کیا گیا، لیکن یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ کارروائی کامیاب ہوئی یا نہیں۔

دوسری جانب، انصاراللہ کے رہنما عبداللہ الحوثی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے اسرائیل کی اس ترور کی کوشش کو ناکام قرار دیا ہے اور جنرل محمد الغماری کے محفوظ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button