اہم ترین خبریںایرانمقبوضہ فلسطین

ایرانی میزائل حملے میں حیفا کی امونیاک تنصیبات تباہ، 10 سے زائد افراد ہلاک

الجلیل کی صہیونی بستیوں میں بجلی کی فراہمی معطل، حیفا میں آگ اور دھوئیں کے بادل چھا گئے

شیعیت نیوز : کچھ دیر پہلے ایران کے مختلف شہروں، جن میں شیراز، کاشان، قم اور لرستان شامل ہیں، میں واقع درجنوں میزائل اڈوں سے میزائل داغے گئے۔

عبرانی میڈیا نے شمالی مقبوضہ فلسطین کے شہر حیفا میں کئی مقامات پر آگ لگنے اور دھوئیں کے بلند ہوتے بادلوں کی اطلاع دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق حیفا کے امونیاک کے ذخائر کو میزائلوں کا نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی میزائلوں کے حیفا کی آئل ریفائنری پر گرنے کے بعد اٹھنے والی آگ اور دھوئیں کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی میزائل حملے سے حیفہ میں آگ، اسرائیلی پاور نیٹ ورک تباہ

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اب تک حیفا میں 10 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں مقبوضہ شمالی فلسطین کے علاقے الجلیل کی متعدد صہیونی بستیوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی حملوں کے بعد اسرائیلی دفاعی نظام مکمل طور پر ناکام رہا اور مقبوضہ علاقوں میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button