اہم ترین خبریںایرانمقبوضہ فلسطین

ایرانی میزائلوں کے آگے دشمن بے بس ہو گیا: سپاہ پاسداران کا دوسرا باضابطہ بیان

سپاہ کا اعلان: دسیوں میزائل اپنے اسٹریٹیجک اہداف سے ٹکرائے، "یا علی بن ابی طالبؑ" کے نعرے سے کارروائی کا آغاز

شیعیت نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک تفصیلی بیان میں کہا ہے کہ "وعدہ صادق 3” نامی میزائلی اور ڈرون کارروائی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف استعمال ہونے والے دشمنوں کے فوجی مراکز اور ایئربیسز کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

سپاہ پاسداران کے مطابق اس کارروائی میں ٹارگیٹ اور اسمارٹ اسٹرائیک کے جدید وسائل استعمال کیے گئے، جن کی مدد سے ان مراکز کو نشانہ بنایا گیا جہاں دشمن میزائل اور دیگر فوجی سازوسامان تیار کرتے تھے۔ ان ہتھیاروں کا استعمال بالخصوص فلسطینیوں اور غزہ کے مظلوم عوام پر کیا جاتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے برطانیہ، فرانس اور امریکہ کو اسرائیل پر بہت بڑے حملے کے متعلق آگاہ کردیا

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں واقع متعدد فوجی اہداف کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ فیلڈ رپورٹیں، سیٹلائٹ تصاویر اور خفیہ معلومات سے ثابت ہوا ہے کہ دسیوں ایرانی میزائل اپنے اسٹریٹیجک اہداف سے ٹکرائے ہیں اور دشمن، ایرانی میزائلوں کی مسلسل لہروں کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہا۔

سپاہ نے زور دے کر کہا کہ "وعدہ صادق 3” کارروائی، رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم اور ایرانی عوام کے بھرپور مطالبے پر انجام دی گئی، جو بے گناہوں کے بہائے گئے خون کا صرف ایک جزوی بدلہ ہے۔

بیان کے مطابق یہ کارروائی ایران کی تمام مسلح افواج اور اداروں کے درمیان مکمل ہم آہنگی کے ساتھ انجام دی گئی اور اس کا پیغام بالکل واضح ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سلامتی، مسلح افواج کی ریڈ لائن ہے۔

قابل ذکر ہے کہ وعدہ صادق 3 آپریشن کا آغاز عظیم شعار "یا علی بن ابی طالب (ع)” سے ہوا، جس نے ایرانی قوم کے روحانی و انقلابی جذبات کو نئی توانائی دی۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایرانی قوم کے نام اپنے خصوصی پیغام میں فرمایا تھا کہ صہیونی حکومت کو اس جارحیت کی بہت سخت سزا دی جائے گی، اور ایران کی مسلح افواج کا طاقتور ہاتھ غاصب حکومت کو ہرگز نہیں چھوڑے گا۔ باذن اللہ

متعلقہ مضامین

Back to top button