افزودگی کے حق کو نفی کرکے، معاہدہ کا تصور تک نہیں ہوگا، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے مغربی فریقوں کو خبردار کیا ہے کہ ایران کے یورینیم کی افزودگی کے حق کو نفی کرکے، انہیں معاہدے کو بھول جانا ہوگا

شیعیت نیوز : ایران کے وزیر خارجہ سیدعباس عراقچی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایٹمی توانائی کے شعبے میں ایران کی قومی اور مقامی صلاحیتوں پر زور دیتے ہوئے کہا ہے اس بات کی روشن دلیل ہے کہ کیوں صرف دنیا کے چند ملک ایٹمی ری ایکٹر کا ایندھن بنانے کی صلاحیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
اس کے لیے قابل ذکر مالی ذخائر کے علاوہ، اسٹریٹیجک سیاسی نظر، طاقتور صنعتی تنصیبات، اعلی تعلیم اور ٹیکنالوجی پر مبنی ایک نظام کی ضرورت ہوتی ہے جو افرادی قوت کی تربیت اور فنی معلومات کی پیداوار کرسکے۔
یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیو ایم نے نئے صوبائی تنظیمی ڈھانچے کے قیام کا اعلان کردیا
ایران نے ان صلاحیتوں کو حاصل کرنے کے لیے، بھاری قیمت ادا کی ہے اور ہم ان محبین وطن کو ہرگز ناامید نہیں کریں گے جنہوں نے اس خواب کو شرمندہ تعبیر کیا ہے۔
افزودگی کے حق کو نفی کرکے، معاہدہ کا تصور تک نہیں ہوگا لیکن اگر ایٹمی ہتھیاروں کا نفی ہدف ہو، تو معاہدہ کا حصول ممکن ہے۔