اہم ترین خبریںشامعراق

شام میں تکفیری دہشتگردوں کا آیت اللہ سید علی سیستانی کے دفتر پر حملہ

شام میں تکفیری دہشتگردوں کا آیت اللہ سید علی سیستانی کے دفتر پر حملہ، حملے کے نتیجے میں دفتر کے سامان کو نقصان پہنچا

شیعیت نیوز : شام میں تکفیری دہشتگردوں نے آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے دفتر پر حملہ کیا ہے۔

عراقی چینل نے ایک تصویر شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ شام میں آیت اللہ سیستانی کے دفتر پر حملہ کیا گیا ہے۔

دفتر پر تکفیریوں کے حملے کے نتیجے میں دفتر کے سامان کو نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی شہید سید حسن نصراللہ کے مزار پر حاضری

یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب ابو محمد الجولانی کی قیادت میں تکفیری جماعت النصرہ فرنٹ نے شام پر قبضہ کیا ہے اور ملک میں امن قائم کرنے کا دعوی کر رہی ہے۔

آیت اللہ سیستانی کے دفتر نے واقعے کے بارے میں ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button