اہم ترین خبریںایرانلبنان

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی شہید سید حسن نصراللہ کے مزار پر حاضری

وہ عرب دنیا کے سورما، غاصبانہ قبضے کے خلاف جنگ کے ہیرو اور عالم اسلام کے عظیم سپوت تھے جنہوں نے اپنی زندگی صیہونی رژیم کے قبضے کے خلاف لڑتے ہوئے گزاری

شیعیت نیوز : ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے بیروت میں شہید سید حسن نصر اللہ کے مزار پر حاضری دیتے ہوئے کہا: مجھے نہایت خوشی ہے کہ شہید مقاومت کے مزار کی زیارت  نصیب ہوئی۔

وہ عرب دنیا کے سورما، غاصبانہ قبضے کے خلاف جنگ کے ہیرو اور عالم اسلام کے عظیم سپوت تھے جنہوں نے اپنی زندگی صیہونی رژیم کے قبضے کے خلاف لڑتے ہوئے گزاری اور لبنانی عوام کے لیے عظیم فتوحات حاصل کیں۔

شہید مقامت نے لبنان کی سرزمین قابضوں سے آزاد کرائی اور آخر کار اس مقدس راستے پر اپنی جان قربان کر دی۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی جزیروں کے معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

سید حسن نصر اللہ کی شہادت سے مزاحمت کی قوت میں اضافہ ہوگا، مزاحمت اس لیے زندہ ہے کہ شہید سید حسن نصر اللہ زندہ ہیں، اور مجھے یقین ہے کہ شہید کے خون سے مزاحمت کو مزید قوت ملے گی۔

ایران میں اسلامی انقلاب کے عظیم رہنما اور بانی امام خمینی نے ہمیں خون کی تلوار پر فتح کا ہنر سکھایا۔

مجھے یقین ہے کہ حتمی فتح لبنانی عوام اور مزاحمت کی ہوگی اور صیہونی حکومت کی شکست ناگزیر ہے اور انشاء اللہ ہم صیہونی غاصبوں کے خلاف لبنانی مزاحمت اور عوام کی آخری فتح کا مشاہدہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button