امام خمینیؒ کا پیش کردہ راستہ، پاکستان اور امت مسلمہ کا حل ہے، علامہ جواد نقوی

02 جون, 2025 16:27

شیعیت نیوز : تحریک بیداری اُمتِ مصطفیٰ پاکستان کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے امام خمینیؒ کی 36ویں برسی کے موقع پر نشتر پارک کراچی میں عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام خمینیؒ نے امت مسلمہ کو جو شعور، بیداری اور انقلابی راستہ دیا۔

آج اس کی ضرورت پہلے سے زیادہ محسوس ہو رہی ہے۔

امام خمینیؒ نے قرآن، انبیاء کرامؑ اور نبی اکرمﷺ کے راستے پر چلتے ہوئے امت کو بحرانوں سے نکالنے کی راہ دکھائی، خود اس پر عمل کیا اور دوسروں کو دعوت دی۔

انہوں نے خاص طور پر حضرت ابراہیمؑ کے اسوہ کو اپنایا اور حج کو رسمی روایت سے نکال کر حجِ ابراہیمی میں بدلنے کیلئے جدوجہد کی، لیکن امت پر مسلط قوتوں نے اس شعور کو دبانے کی کوشش کی۔

امام خمینیؒ نے اسرائیل کو "صہیونی سرطان” قرار دیا اور فرمایا کہ اگر مسلمان متحد ہوتے تو اسے ختم کر سکتے تھے، لیکن تفرقہ، تعصب اور بے شعوری نے دشمنان اسلام کو فائدہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں : ظلم وجبر کے خلاف مزاحمت اہل گلگت بلتستان کے لہو میں شامل ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

آج وہ گریٹر اسرائیل کے منصوبے کے تحت فلسطین کے بعد دیگر اسلامی علاقوں کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

پاکستان صرف مودی یا بیرونی دشمنوں کا شکار نہیں بلکہ اندرونی بحران، سیاسی انحراف، فکری گمراہی اور بے شعوری بھی اس تباہی کے اسباب ہیں جنہوں نے اقبال اور امام خمینیؒ کے پیغامات کو دبا دیا۔

امام خمینیؒ کا پیش کردہ راستہ، عزت، استقامت اور اتحاد ہی پاکستان اور امت مسلمہ کے بحرانوں کا حل ہے۔

آج اگر ہم فلسطین، غزہ اور مسلم دنیا کو نجات دلانا چاہتے ہیں، تو اسی راستے پر چلنا ہوگا۔

9:35 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔