اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

سرگودھا میں کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کا شب خون، مولانا غلام رضا قاتلانہ حملے میں زخمی

جامعة الفضل کوٹ مومن کے پرنسپل کے گھر پر حملہ، قیمتی سامان لوٹ کر دہشت گرد فرار، مومنین سراپا احتجاج

شیعیت نیوز : سرگودھا میں رات گئے لشکر جھنگوی کے  دہشت گردی کی بڑی کارروائی، مدرسہ جامعة الفضل کوٹ مومن کے پرنسپل جناب مولانا غلام رضا کے گھر کالعدم  لشکر جھنگوی کے پر دہشت گردوں کی یلغار، مولانا غلام رضا پر قاتلانہ حملہ، قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار۔

تفصیلات کے مطابق مدرسہ جامعة الفضل کوٹ مومن کے پرنسپل جناب مولانا غلام رضا صاحب کے گھر رات 2:00 بجے ظالموں نے شب خون مارا۔ دہشت گردوں نے گھر والوں اور بچوں کے سامنے ظلم ڈھانے سے گریز نہ کیا اور گھر سے قیمتی سامان اٹھا کر لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل پر یمنی حملے کے بعد بن گوریان ایئرپورٹ پر پروازیں معطل

مومنینِ سرگودھا نے اس ظلم پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مجرموں کو فوری گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے۔

انہوں نے ضلعی پولیس آفیسر جناب ڈی پی او صاحب سے مطالبہ کیا کہ وہ خود ایکشن لے کر مجرموں کو گرفتار کریں۔ مومنین نے کہا کہ محرم الحرام سے قبل اس طرح کے واقعات ناقابل برداشت ہیں اور اس کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button