ٹرمپ کی نظر ہماری معدنیات پر ہے، جو ہم اسے کبھی نصیب نہیں ہونے دیں گے، نائب صدر انجمن امامیہ
شیعیت نیوز : ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام سکردو میں تکریم شہداء کانفرنس سے انجمن امامیہ کے نائب صدر شیخ زاہد حسین زاہدی نے خطاب کیا۔
انہوں نے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، انینئر حمید حسین طوری و دیگر قائدین و عمائدین کو گلگت بلتستان میں خوش آمدید کہا۔
ایوان بالا میں گلگت بلتستان کے تمام تر مسائل اور عوام کی مظلومیت کا مسئلہ اٹھانے پر انہوں نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور اینجینئر حمید حسین طوری کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کالعدم تنظیم کی جانب سے بم دھماکہ، 2 افراد جاں بحق
یہ اجتماع ہر سال یہاں پر شہداء ملت جعفریہ سے تجدید عہد کرنے کا نام ہے، کہ ہم ان کا مشن آگے بڑھا کر چل رہے ہیں۔
ہم ان شہداء سے غیرت حاصل کرتے ہیں اور دشمن سے مقابلہ کرنے کی طاقت حاصل کرتے ہیں۔
ٹرمپ کی نظر ہماری معدنیات پر ہے، جو ہم اسے کبھی نصیب نہیں ہونے دیں گے۔
ہم نے درس شہید حسن نصراللہ سے لیا ہے، ہم ان کی فکر و ہدف کو لیکر میدان میں اتریں گے۔







