کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کالعدم تنظیم کی جانب سے بم دھماکہ، 2 افراد جاں بحق

01 جون, 2025 16:26

شیعیت نیوز : بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ اوڑک میں کلی منگل کے مقام پر کوئلہ کان کے قریب دھماکے میں دو افراد جان بحق اور سات افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

واقعہ میں ملوث عناصر کو بے نقاب کریں گے۔

دوسری جانب متاثرہ خاندان کے ایک فرد قاہر خان بازئی نے سول ہسپتال میں ایک صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے واقعہ کا ذمہ دار کالعدم تنظیم کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ان سے ٹیکس طلب کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ہم گلگت بلتستان کی زمین کو تشیع کے لئے تنگ نہیں ہونے دیں گے، کاظم میثم

ایف سی والوں کو کوئلے کی ایک گاڑی پر چھ ہزار کا ٹیکس پہلے ہی دے رہے ہیں، کالعدم تنظیم کو بھی دینگے تو فائدہ نہیں رہتا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس دینے سے انکار پر مبینہ افراد نے بارودی مواد نصب کیا۔

جس سے میرے دو چچا بھی جانبحق ہو گئے۔

8:15 صبح اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔