ہم گلگت بلتستان کی زمین کو تشیع کے لئے تنگ نہیں ہونے دیں گے، کاظم میثم
شیعیت نیوز : ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام تکریم شہداء کانفرنس سے اپوزیشن لیڈر میثم کاظم نے خطاب کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور اداروں کو شرم نہیں آ رہی، گلگت بلتستان ٹیکس فری زون ہونے کے باوجود یہاں ٹیکس لگا کر ہمارا کاروبار بند کرنا چاہ رہے ہیں۔
ایسے اوچھے ہتھکنڈے کرکے یہ ہمارےتاجروں کو دبانا چاہتے ہیں، عوام کو بے روزگار کرنا چاہتے ہیں، یہاں سے تجارت چھیننا چاہتے ہیں لیکن ہم چھیننے نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مظلومین دیامر پر ظلم بند کریں، مذاکرات پر مذاکرات کی کہانیاں سنائی جا رہی ہیں کوئی عمل نہیں کیا جا رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ جس پراجیکٹ سے گلگت بلتستان نے سیراب ہونا تھا اس پراجیکٹ پر سیاست ہو رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر مزید کسی پراجیکٹ کو بیچا گیا تو ہم سارے رستے بند کردیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو یہ معلوم نہیں کہ انسداد دہشتگردی کی دفعات کس پر لگتی ہیں؟
یہ بھی پڑھیں : ملی یکجہتی کونسل کا صوبائی اجلاس، ضلع کرم کی صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار
آج تک کسی سیاسی کارکن پر یہ دفعات نہیں لگی تھیں، لیکن اس لولی لنگڑی حکومت نے یہ غیر آئینی کام بھی کر ڈالا ہے۔
انہوں نے کہا اس حکومت نے پراجیکٹس، عوام، زمین اور ترقی کے درمیان خلاء پیدا کر دیا ہے۔
آج یہاں شہداء کے وارثین بیٹھے ہیں، ان شہداء کے قاتل دہشتگرد تھے، وہ آج تک سرعام گھوم رہے ہیں۔
آپ کی نگاہ میں دہشتگرد وہ ہے جو عوامی حقوق کی بات کرتا ہے، جو محب وطن ہیں۔
شہید ضیاء الدین گلگت بلتستان کی عزت، اور غیرت کا نام تھا، ان کے قاتل کہاں ہیں؟
ان کا کہنا تھا کہ ہم گلگت بلتستان کی زمین کو تشیع کے لئے تنگ نہیں ہونے دیں گے۔







