ضلع خیبر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، امن لشکر کا رکن جاں بحق ہو گیا

01 جون, 2025 15:44

شیعیت نیوز : ضلع خیبر میں وادی تیراہ کے علاقے شلوبر میں امن لشکر کا رکن نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق امن لشکر کے رکن کی شناخت بہادر شیر کے نام سے ہوئی۔

مقتول گھر جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : کل بروز یکم جون ایم ڈبلیو ایم کی تکریم شہداء کانفرنس، خالد خورشید کی کارکنان کو شرکت کی ہدایت

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

امن لشکر کے رکن کو قتل کرنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں۔

3:28 صبح اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔