اہم ترین خبریںپاکستان

کل بروز یکم جون ایم ڈبلیو ایم کی تکریم شہداء کانفرنس، خالد خورشید کی کارکنان کو شرکت کی ہدایت

خالد خورشید کا کہنا تھا کہ کل 1 جون 2025ء بروز اتوار کو ایم ڈبلیو ایم کا سکردو میں جلسہ ہے، پاکستان تحریک انصاف کے تمام ورکرز بلخصوص سکردو میں موجود پی ٹی آئی کارکنان بھرپور شرکت کریں

شیعیت نیوز : سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و صوبائی صدر پی ٹی آئی خالد خورشید نے پی ٹی آئی کارکنوں کو کل ایم ڈبلیو ایم کے جلسے میں بھرپور شرکت کی ہدایت کر دی۔

ایک پیغام میں خالد خورشید کا کہنا تھا کہ کل 1 جون 2025ء بروز اتوار کو ایم ڈبلیو ایم کا سکردو میں جلسہ ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے تمام ورکرز بلخصوص سکردو میں موجود پی ٹی آئی کارکنان بھرپور شرکت کریں۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر خارجہ عمان امریکی تجاویز لے کر تہران پہنچ گئے، ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

یاد رہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام اتوار کے روز سکردو یادگار شہداء پر تکریم شہداء کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے اس سالانہ ایونٹ میں اہم مذہبی و سیاسی شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button