اہم ترین خبریںایراندنیا

وزیر خارجہ عمان امریکی تجاویز لے کر تہران پہنچ گئے، ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ہم امریکی تجاویز کا جواب اپنے بنیادی اصول، قومی اور ایرانی عوام کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے دیں گے

شیعیت نیوز : ایک مختصر دورے پر عمان کے وزیر خارجہ "بدر البوسعیدی” تہران پہنچ گئے۔

جہاں انہوں نے اپنے ایرانی ہم منصب "سید عباس عراقچی” سے ملاقات کی۔

سید عباس عراقچی نے کہا کہ اپنے تہران کے مختصر دورے کے دوران میرے عزیر بھائی جناب بدر البوسعیدی امریکی تجاویز لے کر آئے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ جنگ بندی آخری مراحل میں، حماس نے امریکی ایلچی کی تجویز قبول کرلی

ہم ان امریکی تجاویز کا جواب اپنے بنیادی اصول، قومی اور ایرانی عوام کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے دیں گے۔

یاد رہے کہ اٹلی میں ایران-امریکہ مذاکرات کے 5ویں مرحلے کے بعد سید عباس عراقچی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ بدر البوسعیدی نے مذاکراتی عمل میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے تجاویز پیش کیں۔

اس دوران اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ دونوں طرف سے مزید ماہرانہ آئیڈیاز پر کام کیا جائے گا اور وہ آئیڈیاز غیر جانبداری کے ساتھ دونوں دارالحکومتوں کو منتقل کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button