اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطینیمن

یمن کا اسرائیل پر میزائل حملہ، بن گوریان ایئرپورٹ بند

تل ابیب اور بیت المقدس میں سائرن بجائے گئے، صہیونی شہری پناہ گاہوں میں چھپنے پر مجبور

شیعیت نیوز : یمن کی فوج کی جانب سے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق عرب ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ یمن کی جانب سے کیے گئے میزائل حملے کے بعد اسرائیلی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے جبکہ تل ابیب کے بن گوریان ایئرپورٹ پر تمام پروازیں عارضی طور پر معطل کردی گئیں۔

صہیونی فوج نے تصدیق کی ہے کہ یمن سے داغے گئے میزائل کے بعد مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں، خصوصاً تل ابیب، بیت المقدس اور دیگر صہیونی بستیوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے، جس کے بعد بڑی تعداد میں صہیونی شہری پناہ گاہوں کی طرف بھاگ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو حالت بگڑنے پر اسپتال میں داخل، اختیارات منتقل

صہیونی ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی ہے کہ یمنی میزائل حملوں کی وجہ سے بن گوریان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازیں روک دی گئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق یمنی حملے کے نتیجے میں اسرائیل کے مرکزی اور جنوبی علاقوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے، جب کہ صہیونی حکام کی جانب سے تاحال حملے کی نوعیت اور ممکنہ نقصانات پر کوئی تفصیلی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button