وحدت یوتھ پاکستان کی 10 رکنی مرکزی نظارت کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا

30 مئی, 2025 09:56

شیعیت نیوز : چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وحدت یوتھ پاکستان کی 10 رکنی مجلس نظارت کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

10 رکنی نظارت کی سرپرستی چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کریں گے۔

جبکہ دیگر اراکین میں علامہ سید احمد اقبال رضوی، سید ناصر عباس شیرازی، سید اسد عباس نقوی، علامہ ڈاکٹر محمد یونس، مولانا آغا علی حسنین حسینی، مولانا عمران، مولانا مزمل حسین فصیح اور کاظم عباس شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امام خمینیؒ نے عالمی سیاسی نظام کا انسائیکلوپیڈیا ہی بدل کر رکھ دیا، علامہ شبیر میثمی

جبکہ مولانا تصور علی مہدی سیکرٹری نظارت اور سیکرٹری یوتھ کے عہدے پر فائض کیے گئے ہیں۔

وحدت یوتھ کے مرکزی کنونشن کے انتخابات میں سید یاور علی کاظمی اگلے تنظیمی سال کے لیے بطور صدر منتخب ہوئے تھے۔

جس کے بعد وحدت یوتھ کی مرکزی مجلس نظارت کا اعلان کیا گیا ہے۔

9:32 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔