امام خمینیؒ نے عالمی سیاسی نظام کا انسائیکلوپیڈیا ہی بدل کر رکھ دیا، علامہ شبیر میثمی

29 مئی, 2025 20:43

شیعیت نیوز : ایران کے شہر قم میں پاکستان کی شیعہ علماء کونسل کی جانب سے عزم علماء کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔

کنونشن کے آغاز میں دفتر شیعہ علماء کونسل قم کے نمائندے علامہ بشارت حسین زاہدی نے شرکائے کانفرنس کا شکریہ کیا۔

ان کے بعد شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے خطاب کیا۔

کانفرنس کے مرکزی خطیب اور شیعہ علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام شبیر حسن میثمی نے اپنے خطاب میں علماء کے کردار طرف اشارہ کرتے ہوئے بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رح کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ امام خمینی رح نے عالمی سیاسی نظام کا انسائیکلوپیڈیا ہی بدل کر رکھ دیا اور یوم القدس کو عالم گیر حیثیت دے کر دنیا کو حسینیت سے روشناس کرایا اور آج دنیا پر واضح ہوا کہ قدس حیسنیت کا مسئلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انصار اللہ کے سربراہ کی اسرائیل کو وارننگ: یمنی کارروائیاں مزید شدید ہوں گی

ڈاکٹر میثمی نے عالمی منظر نامے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دنیا میں دو ہی قوتیں برسر پیکار ہیں، ایک حسینیت اور دوسری یزیدیت۔

آج اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی رح اور رہبر معظم کی بدولت سے تشیع کو عزت نصیب ہوئی ہے اور یہ ہمارے لئے شکر کا مقام ہے۔

آج اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلامی جمہوریہ پاکستان رہبر معظم کے دو پر ہیں جن کی مدد سے فلسطین کو آزاد کرایا جائے گا۔

انہوں نے حالیہ پاک بھارت جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایران اور پاکستان کے درمیان گہرے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

7:29 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔