بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی اہم کاروائی، لشکر جھنگوی کے 5 دہشتگرد ہلاک

29 مئی, 2025 20:17

شیعیت نیوز : سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے دو اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے لشکر جھنگوی کے 5 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں 2 مختلف کارروائیاں کیں۔

بلوچستان کے ضلع لورالائی میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔

جس کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 دہشتگرد مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کا جنگ بندی کے لئے امریکی تجویز قبول کرنے کا اعلان، جبکہ حماس کی جانب سے تجویز زیر غور

جن کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

ہلاک دہشتگرد ملک میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

سکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ میں بھی کارروائی کی۔

جس میں ایک مبینہ دہشتگرد مارا گیا۔

ہلاک دہشتگرد 26 اگست 2024 اور 18 فروری 2025 کو این 70 پر راراشام کے قریب حملوں میں شامل تھا۔

سکیورٹی فورسز ان دہشت گردوں کا مسلسل تعاقب کر رہی تھی۔

5:55 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔