شیعہ علماء کونسل ضلع ملتان کی کابینہ کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا

29 مئی, 2025 19:53

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل ملتان کے ضلعی صدر علامہ غضنفر علی حیدری نے گیارہ رکنی ضلعی کابینہ کا اعلان کردیا۔

نامزد ضلعی کابینہ کا اجلاس امام بارگاہ سوتری وٹ ملتان میں منعقد ہوا۔

نامزد ضلعی کابینہ سے ضلعی صدر علامہ غضنفر علی حیدری نے حلف لیا۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ مقصود ڈومکی کی مرکزی سیکرٹریٹ آئی ایس او پاکستان آمد، مرکزی صدر سے ملاقات

ضلعی کابینہ میں مولانا محمد تقی گردیزی کو جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا ہے۔

جبکہ باقی کابینہ میں مولانا مظہر ساجد، بشارت عباس قریشی، صابر خان بلوچ، چوہدری کامران علی، محمد علی رضوی، مشتاق حسین، وقار نقوی، قائم علی، الطاف حسین جعفری، مجاہد حسین صدیقی شامل ہیں۔

6:00 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔