علامہ مقصود ڈومکی کی مرکزی سیکرٹریٹ آئی ایس او پاکستان آمد، مرکزی صدر سے ملاقات
مجلس وحدت المسلمین پاکستان کی نصاب تعلیم کونسل کیجانب سے یہ کانفرنس قومی وحدت، تعلیمی ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے فروغ کیلیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ متنازع نصاب تعلیم قبول نہیں ہے۔
نصاب تعلیم کروڑوں طلباء و طالبات کے مستقبل کا فیصلہ ہے۔
ایسے نصاب کا مطالبہ کرتے ہیں جو تمام مکاتب فکر کیلئے قابل قبول ہوں۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نصاب تعلیم کونسل کے زیر اہتمام 18 جون 2025 کو لاہور میں منعقد ہونے والی صوبائی نصاب تعلیم کانفرنس کے سلسلے میں دعوتی عمل جاری ہے۔
اس حوالے سے کونسل کے سیکرٹری غلام حسین علوی نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا اور مرکزی صدر سید فخر عباس نقوی کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔
یہ کانفرنس پاکستان کے تعلیمی مستقبل کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ثابت ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں : بھکر میں اتحاد بین المومنین و استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد
اسی سلسلے میں علی رضا اعوان ایڈوکیٹ، اسلم ادیب بھنڈر اور ذاکر شفقت کو بھی دعوت نامے پیش کیے گئے ہیں۔
صوبائی نصاب تعلیم کانفرنس میں پنجاب بھر سے ممتاز ماہرین تعلیم، علماء کرام، وکلاء، ذاکرین، بانیان مجالس اور مختلف طبقاتِ فکر کی اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
علامہ مقصود علی ڈومکی نے امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر سید حضور مہدی حسینی اور ناظم طلبہ امور پروفیسر سجاد حیدر رضوی سے رابطہ کرکے انہیں بھی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔
علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا نصاب تعلیم کروڑوں طلباء و طالبات کے مستقبل کا فیصلہ ہے۔
فرقہ وارانہ اور تکفیری نصاب کسی طور پر قبول نہیں۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ نصاب تعلیم کو تمام مسالک اور مکاتب فکر کے لیے قابل قبول بنایا جائے اور 1975 کے متفقہ قومی نصاب کی طرز پر اسے ازسرنو مرتب کیا جائے۔