اہم ترین خبریںایران

عوام کی بات تحمل سے سنیں، بدعنوانی سے دور رہیں، رہبر انقلاب اسلامی کی گورنروں کو نصیحت

آیت اللہ خامنہ ای کا برکس و شنگھائی میں ایران کے فعال کردار پر زور، خدمت گزار گورنروں کی تقرری پر تاکید

شیعیت نیوز : رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت العظمی خامنہ ای نے ملک کے وزیر داخلہ اور صوبوں کے گورنروں کے ساتھ ملاقات کے دوران عوامی خدمت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک اہم مسئلہ جو صوبائی حکام اور گورنروں کے لیے ضروری ہے، وہ لوگوں کے درمیان صبر و تحمل کے ساتھ ان کی باتوں کو سننا ہے، چاہے وہ سخت ہی کیوں نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : کاظم غریب آبادی کی چین و روسی سفیروں سے ملاقات، برکس و شنگھائی تعاون تنظیم پر گفتگو

رہبر معظم انقلاب نے شنگھائی اور برکس جیسے اہم علاقائی اور عالمی فورمز میں ایران کی رکنیت کو اہم قرار دیتے ہوئے ملک کے فعال کردار پر زور دیا۔

انہوں نے صوبائی ترقی کے لیے خدمت کے جذبے اور صحت مند رجحانات کے حامل گورنروں کے انتخاب کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ صوبے کے لیے اس جذبے کے حامل گورنر کا انتخاب کریں گے تو یقینی طور پر علاقے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔

آیت اللہ خامنہ ای نے بدعنوانی کے خلاف جدوجہد کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف جنگ کی پہلی اور ضروری شرط حکام اور ان کے اہل خانہ کا بدعنوان عناصر سے دور رہنا ہے۔

انہوں نے گورنروں کو قانون کی رعایت، الہی محرمات سے اجتناب، دینی احکام کی پابندی، سال کے نعرے کو پورا کرنے اور اسمگلنگ کے خلاف سنجیدگی کے ساتھ مربوط انداز میں جنگ لڑنے کی نصیحت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button