اہم ترین خبریںدنیا

کاظم غریب آبادی کی چین و روسی سفیروں سے ملاقات، برکس و شنگھائی تعاون تنظیم پر گفتگو

نائب وزیر خارجہ کی روم مذاکرات کی پیش رفت پر بھی گفتگو، مشترکہ فریم ورک پر زور

شیعیت نیوز : ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے چین اور روس کے سفیروں کے ساتھ ملاقات میں برکس اور شنگھائی تعاون تنظیم کے مشترکہ فریم ورک کے بارے میں بات چیت کی۔

انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ تہران میں چین اور روس کے سفیروں کانگ پیو اور الیکسی دیدوف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی صدر کا دورہ عمان مشاورت کا حصہ، مذاکرات مقصد نہیں: ایرانی وزیر خارجہ

غریب آبادی نے کہا کہ آنے والے مہینوں میں برکس اور شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کو دیکھتے ہوئے، روس اور چین کے سفیروں کے ساتھ الگ الگ ملاقاتوں میں مشترکہ فریم ورک کے اندر تعاون کی ترقی کا جائزہ لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ملاقات میں روم میں ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے آخری دور سے متعلق تازہ ترین پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button