ایران اور عمان کے درمیان 18 تعاون پر مشتمل دستاویزات پر دستخط
شیعیت نیوز : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے عمان کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان تعاون کی 18 دستاویزات پر دستخط کئے گئے۔
مفاہمتی یاد داشتوں میں صحت، دفاع، میڈیا، ٹیکنالوجی، توانائی اور کان کنی سمیت قانونی، اقتصادی، سیاسی، ثقافتی اور تعلیمی، شعبوں میں تعلقات کی توسیع کے معاہدے شامل ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں : آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہیں، ولی عہد کویت
اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران اور سلطنت عمان کے مشترکہ یادگاری ڈاک ٹکٹ کی بھی نقاب کشائی کی گئی جو دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور تاریخی تعلقات کی علامت ہے۔







