عزاداری ہی ہماری شناخت ہے، علامہ شبیر میثمی کا تحفظ عزا و دفاع پاکستان کانفرنس سے خطاب

27 مئی, 2025 18:19

شیعیت نیوز : شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے زیرِ اہتمام حیدرآباد میں "تحفظِ عزا و دفاعِ پاکستان کانفرنس” کا انعقاد کیا گیا۔

اس کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے خصوصی شرکت کی۔

جب کہ صوبائی صدر علامہ اسد اقبال زیدی، مولانا محمد علی جروار سمیت صوبائی و ضلعی تنظیمی ذمہ داران، علمائے کرام اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔

کانفرنس کا مقصد ملک میں عزاداری کے تحفظ، اتحاد بین المسلمین کے فروغ اور پاکستان کے نظریاتی و جغرافیائی دفاع کے عزم کو اجاگر کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم شہباز شریف دورہ ایران کے بعد آذربائیجان پہنچ گئے

مقررین نے اپنے خطابات میں موجودہ ملکی و عالمی حالات کے تناظر میں عزاداری کے خلاف ہونے والی سازشوں، فرقہ واریت کے خطرات اور اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عزاداری ہماری شناخت ہے اور اس کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شیعہ علماء کونسل ہر سطح پر ملت کے حقوق کے تحفظ اور پاکستان کی سلامتی کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔

کانفرنس کے اختتام پر ملکی سلامتی، مظلومینِ جہاں کی نصرت اور عزاداری کے فروغ کے لیے دعا کی گئی۔

8:04 شام اپریل 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔