یکم جون کو یادگار شہداء اجتماع ملت اسلامیہ کے لیے بیداری کا سنگ میل ہوگا

27 مئی, 2025 13:20

شیعیت نیوز : یکم جون کو منعقدہ عظمت شہداء کانفرنس کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کردار سازی کونسل کے رکن شیخ محمد جان حیدری نے کہا کہ اس سال یادگار شہداء کا اجتماع تاریخ ساز ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شہیدِ مقاومت سید حسن نصر اللہ کی شہادت کا سال پوری ملت اسلامیہ کے لیے بیداری کا سال ہے کیونکہ کربلا انسان کو بیدار کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عصرِ حاضر کے کربلا کا حقیقی سپہ سالار شہیدِ مقاومت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اساتذہ کو سڑکوں پر آنا حکومتی بے حسی کی انتہا ہے، کاظم میثم

شیخ محمد جان حیدری نے کہا کہ انشاء اللہ یکم جون کے عظیم اجتماع کے ذریعے ہم عالم اسلام، ملتِ پاکستان اور خطہ گلگت بلتستان کو درپیش چیلنجز کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ دشمنوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ راہیانِ کربلا کا قافلہ اپنی تابناک ماضی کے ساتھ روشن مستقبل کی طرف رواں دواں ہے۔

7:47 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔