عالم اسلام غزہ مجاہدین کی ہر ممکن مدد کرے، انجمن طلباء اسلام کا مطالبہ
لاہور میں قومی طلبہ کانفرنس سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ عالم اسلام غزہ مجاہدین کی ہر ممکن طریقے سے مدد کریں

شیعیت نیوز : انجمن طلبہ اسلام کے زیراہتمام قومی طلبہ کانفرس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم حکمران خواب غفلت سے بیدار ہو جائیں۔
فلسطین اور بھارت کی سنگین صورتحال پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جائے، او آئی سی مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھائے، عالمی دہشتگرد اسرائیل کی بیت المقدس پر فوج کشی شرمناک ہے۔
عالم اسلام غزہ کے مجاہدین کے جذبہء جہاد اور بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے مظلوم مسلمانوں کی ہر ممکن طریقے سے مدد کریں۔
مسلم حکمرانوں کو قرادادوں اور مطالبات تک محدود رہنے کے بجائے عملی اقدامات کرنے ہونگے، عالم اسلام کو متحد ہونا ہوگا۔
مشرق وسطیٰ میں بدلتے سیاسی و علاقائی حالات خوفناک ہیں، تمام مسلم ممالک کو ریاستی طور پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرنی ہوگی۔
آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر پاک فوج اور پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے، پاکستان کی فتح نے دنیا بھر میں طاقت کا توازن بدل ڈالا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : حکومت سندھ نے پہلے بے جرم لوگوں کو مارا ہے، اب جنازے روکے ہوئے ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
بھارت بزدلانہ کارروائی کی شرمندگی ہمیشہ یاد رکھے گا، پوری قوم دفاع وطن کے جہاد میں افواج پاکستان کیساتھ ہے۔
بلوچستان میں دہشتگردی بھارت سے اسپانسرڈ ہے، پاکستان میں دہشتگردی کا اصل سرپرست بھارت ہے، بزدل دشمن زخم چاٹ رہا ہے۔
بے گناہ مسلمانوں اور معصوم انسانوں کو قتل کرنا فساد فی الارض اور بہت بڑا فتنہ ہے، پوری قوم دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کیساتھ ہے۔
حکومت خضدار کی خونی سازش میں ملوث تمام مکروہ کرداروں کو فوری بے نقاب کرے۔
اسلام میں خودکش حملے حرام اور بدترین جرم ہے، بے گناہ انسانوں کا خون بہانے والے اسلام کے غدار اور پاکستان کے باغی ہیں۔