24 گھنٹوں میں علم عباسؑ واپس نہ لگے تو بحریہ ٹاؤن کے رستے بند کردیں گے، شیعہ علماء کراچی
شیعیت نیوز : کراچی پریس کلب میں شیعہ علماء کرام، عمائدین و سربراہان انجمن و تنظیم کی بحریہ ٹاؤن کی جانب سے علم مولا عباسؑ کی بے حرمتی کے خلاف پریس کانفرنس۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ نہایت ہی دلسوز واقعہ تھا، اگر 24 گھنٹے میں تمام اتارے گئے علم عباسؑ واپس نہ لگائے گئے اور ملک ریاض کی جانب سے معافی نہ مانگی گئی تو بحریہ ٹاؤن کے رستوں پر دھرنا دیا جائے گا۔
علماء کا کہنا تھا کہ انتظامیہ بحریہ ٹاؤن کے اس اقدام سے پوری ملت تشیع کی دل آزاری ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خانوادہ شیعہ لاپتہ افراد کے وفد کی علامہ سید آل عباس نقوی سے اہم ملاقات
علماء کا کہنا تھا کہ معافی ہم سے نہ مانگیں بلکہ مولا عباسؑ سے مانگیں۔
وگرنہ بحریہ ٹاؤن کراچی کے مرکزی دروازے کے سامنے سپر ہائی وے پر دھرنا دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا سن لے کہ عزاداری اور عزادار کو کبھی مت چھیڑئیے گا وگرنہ حالات سنگین ہو جائیں گے۔







