علامہ سید ساجد علی نقوی کی خضدار میں اسکول بس پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت
خضدار میں اسکول بس پر دہشتگردانہ حملہ، متعدد بچوں سمیت جاں بحق

شیعیت نیوز : علامہ سید ساجد علی نقوی نے خضدار میں اسکول بس پر ہوئے دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
بچوں کی اسکول کی بس کو نشانہ بنانا انتہائی ظالمانہ اقدام ہے۔ دہشتگردوں کا فوری طور پر سراغ لگا کر انہیں گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو دہشتگردی سے محفوظ رکھنے کے لیے حکومت کو مزید اقدامات اٹھانے چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں : خضدار میں تاریخ کی بدترین دہشتگردی ہوئی ہے، علامہ باقر زیدی
علامہ سید ساجد نقوی نے خضدار میں شہید بچوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے حکمرانوں پر زور دیا کہ اس دہشتگرد حملے کے زخمیوں کو معیاری طبی امداد فراہم کی جائے۔ نیز، انہوں نے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔
قابل ذکر ہے کہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس کو پیش آنے والے بم دھماکے میں کم از کم پانچ افراد جاں بحق اور چالیس کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔ زخمیوں کو مقامی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔