خضدار میں تاریخ کی بدترین دہشتگردی ہوئی ہے، علامہ باقر زیدی
ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صدر کا کہنا تھا کہ استعماری قوتیں ملک میں عدم استحکام دیکھنا چاہتے ہیں، بلوچستان میں جاری دہشتگردی میں دہشتگرد جماعتوں کے پیچھے بھارتی و اسرائیلی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے خضدار معصوم بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدلانہ کاروائی میں بھارت اور اسرائیل ملوث ہے۔
اس سے قبل بھی پشاور سانحہ آرمی پبلک اسکول میں معصوم بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
بلوچستان میں مسلسل دہشتگردی پھیلا کر ہر طبقات میں خوف کی فضا پیدا کی جارہی ہے۔
بھارت و اسرائیل ہمیشہ عالمی میڈیا میں پاکستان کو ایک ایسی غیر محفوظ ریاست جہاں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ثابت کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگانے کی مذموم سازشیں کرتے رہیں ہیں۔
ماضی میں سانحہ پشاور اور آج خضدار میں تاریخ کی بدترین دہشتگردی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : خضدار واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی
ان کا کہنا تھا کہ استعماری قوتیں ملک میں عدم استحکام دیکھنا چاہتے ہیں، بلوچستان میں جاری دہشتگردی میں دہشتگرد جماعتوں کے پیچھے بھارتی و اسرائیلی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں۔
دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھر پور ایکشن لیا جانا ضروری ہے۔
آج ملک و اسلام دشمن عناصر کی ہار کا دن ہے پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے۔
ننھے پھولوں کی قربانی رائے گاہ نہیں جائیں گی، واقعہ میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف فوری آپریشن کیا جائے۔
خضدار بس میں شہید ہونے والے بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کے ساتھ عوام سے ان کی صحتیابی کی دعا کی اپیل کی۔