ڈاکٹر علامہ غضنفر علی حیدری بلامقابلہ شیعہ علما کونسل ملتان کے ضلعی صدر منتخب

21 مئی, 2025 19:21

شیعیت نیوز : شیعہ علما کونسل پاکستان ضلع ملتان کا اجلاس جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ سورج میانی، ملتان میں منعقد ہوا، جس میں یونٹس صدور اور نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اجلاس میں بزرگ عالم دین اور پرنسپل جامعة العباس، ڈاکٹر علامہ غضنفر علی حیدری کو متفقہ طور پر بلامقابلہ شیعہ علما کونسل ضلع ملتان کا نیا صدر منتخب کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جامعۃ المصطفیٰ پاکستان کے تحت حوزات علمیہ کے طلبہ کے درمیان شاندار علمی اولمپیاڈ

صوبائی صدر ڈاکٹر علامہ سید عامر عباس ہمدانی نے نو منتخب صدر ضلع ملتان ڈاکٹر علامہ غضنفر علی حیدری سے حلف لیا اور کہا کہ ان کی قیادت میں شیعہ علما کونسل ملتان اپنی کارکردگی سے ملت کی امیدوں پر پورا اترے گی۔

اجلاس میں شرکت کرنے والے نمایاں علما اور شخصیات میں شامل تھے:

  • صوبائی سیکرٹری جنرل شیعہ علما کونسل جنوبی پنجاب سید نئیر عباس شاہ کاظمی ایڈووکیٹ

  • سابق صوبائی آرگنائزر مولانا غلام شبیر حیدری

  • مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان مصور عباس نقوی

  • سینیئر نائب صدر جنوبی پنجاب مبشر حسن بھٹہ

  • مولانا کاشف ظہور نقوی

  • تجمل عباس مہدی

  • مشتاق حسین ساقی

  • غلام عباس انقلابی

  • سید سبطین حسین نقوی

  • سابق ضلعی صدر مولانا اعجاز حسین بہشتی

اجلاس میں سید نئیر عباس کاظمی ایڈووکیٹ، مولانا غلام شبیر حیدری اور تجمل عباس مہدی نے اظہار خیال بھی کیا۔

12:27 شام اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔