بحریہ ٹاؤن کراچی میں شیعہ دشمنی، علم حضرت عباسؑ زبردستی اتار دیئے گئے

21 مئی, 2025 19:17

شیعیت نیوز : بحریہ ٹاؤن کراچی کی متعصب انتظامیہ نے ایک بار پھر شیعہ دشمنی میں تمام حدود پار کر دیں۔ رہائشی مکانات پر نصب شبیہہ علم حضرت عباسؑ کو زبردستی اتار دیا گیا، جبکہ مزاحمت کرنے والے مکینوں کے گھروں کی بجلی اور پانی کی فراہمی بند کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق، ملک کی سب سے بڑی ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاؤن کراچی کی انتظامیہ اپنے متعصبانہ اور فرقہ وارانہ رویے میں کھلم کھلا شیعہ دشمنی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

ایک بار پھر بحریہ ٹاؤن کی سیکیورٹی فورس نے سوسائٹی میں رہائش پذیر محبانِ اہل بیتؑ کے گھروں پر لگے علم حضرت عباس علمدارؑ کو بزور طاقت اتارنا شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، محبّ اہل بیتؑ شیعہ و سنی مکینوں کی جانب سے مزاحمت پر انتظامیہ نے ان کے گھروں کی بجلی اور پانی منقطع کر دیا، جو ایک یزیدی طرز عمل کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یورپی یونین کا اسرائیل سے جنین واقعے پر وضاحت کا مطالبہ

ان غیر آئینی اور ظالمانہ اقدامات کے خلاف بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں میں شدید غصہ اور اضطراب پایا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز نے اس واقعے کو دنیا بھر میں تشویش کا مرکز بنا دیا ہے۔

مختلف شیعہ تنظیمات نے بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کے اس اقدام کو شہری آزادیوں کی سراسر خلاف ورزی قرار دیا ہے اور ملک ریاض سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر علم پاک دوبارہ نصب کروائیں۔

شیعہ قائدین نے ملک ریاض کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر معاملہ فوری طور پر خوش اسلوبی سے حل نہ کیا گیا اور قوم سے معافی نہ مانگی گئی تو ملک بھر میں شدید احتجاج کیا جائے گا۔

9:54 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔