اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

سیکورٹی فورسز کی اہم کامیابی، کے پی میں لشکر جھنگوی کے 9 دہشتگرد واصل جہنم

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کر کے لشکر جھنگوی کے 9 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ سپاہی اور لانس نائیک نے جام شہادت نوش کیا ہے

شیعیت نیوز : سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کر کے لشکر جھنگوی کے 9 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ سپاہی اور لانس نائیک نے جام شہادت نوش کیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاع پر خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔

پہلی کارروائی لکی مروت میں کی گئی جس کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

اسی طرح بنوں میں کارروائی کے دوران دو بھارتی حمایتی یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔

جبکہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی قافلے پر فائرنگ کرنے والے دہشتگرد کو جوابی کارروائی میں ہلاک کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : سنجار عراقی فوج کے تحت، حشد الشعبی معاون فورس کا مؤثر کردار: فالح الفیاض

کارروائیوں میں سپاہی فرہاد علی طوری (عمر 29 سال، سکنہ ضلع کرم)، لانس نائیک صابر آفریدی (عمر 32 سال سکنہ ضلع کوہاٹ) نے جام شہادت نوش کیا۔

دہشتگردوں کے خاتمے کیلیے مذکورہ علاقوں میں آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلیے پرعزم ہیں۔

سیکیورٹی فورسز اس عزم کا اعادہ کرتی ہیں کہ بھارت کے پروردہ دہشت گردوں کو ختم کر کے وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنایا جائے گا۔

ہمارے جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مستحکم اور مضبوط کرتی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button