دربار شاہ شمس ملتان میں آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر یومِ تشکر ریلی
مرکزی تنظیم لائسنسداران نے علماو ذاکرین کے ہمراہ پاک فوج کے بہادری بھرے اقدام کا جشن منایا

شیعیت نیوز : قومی یومِ تشکر کے موقع پر مرکزی تنظیم لائسنسدارانِ عزاداری امام حسین علیہ السلام کے زیراہتمام پاک فوج کے کامیاب آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر ریلی کا انعقاد دربار شاہ شمس، ملتان پر کیا گیا۔ مدینہ الاولیاء ملتان میں انتظامی سطح کے بعد اجتماعی یومِ تشکر کی تقریبات کے سلسلے میں مرکزی تنظیم کے اراکین و مرکزی صدر نے دربار شاہ شمس پر افواجِ پاکستان کی دشمن کے خلاف شاندار آپریشن بنیان المرصوص کا جشن منایا۔
اس موقع پر مدینہ الاولیاء ملتان کے عزاداری سے تعلق رکھنے والے بانیانِ مجالس، لائسنسدارانِ جلوسِ عزا، متولیانِ امام بارگاہ، ماتمی انجمنوں کے سالار، علما و ذاکرین اور معززینِ علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکا نے “پاکستان زندہ باد” اور “پاک فوج زندہ باد” کے نعروں سے محفل کو گرما دیا اور علما نے پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے دعا کروائی۔
یہ بھی پڑھیں : 24 کروڑ پاکستانیوں کے عزم نے مودی کے عزائم خاک میں ملا دیے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
ریلی کے شرکا میں مرکزی صدر سید موسیٰ رضا شاہ بخاری، علامہ سید اقتدار حسین نقوی، علامہ غلام مصطفی انصاری، مخدوم سید چن چراغ مشہدی، اخلاق حیدر صدیقی، سید طاہر عباس شاہ بخاری، سید عارف اختر کاظمی، مرزا خرم عباس، ثقلین رضا پہلوان، سید نوازش حسین شاہ بخاری، سید شہنشاہ حسین بخاری، مہر قیصر عباس، سید اقبال مہدی زیدی ایڈووکیٹ، سید ذوالفقار حسین کاظمی اور دیگر لائسنسداران، متولیان و بانیانِ مجالس شامل تھے۔