اہم ترین خبریںایران
جوہری توانائی کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ نے ترک ہم منصب ہاکان فیدان کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں واضح کیا کہ ایران کے پرامن جوہری توانائی کے حقوق کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا

شیعیت نیوز : ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ترک ہم منصب ہاکان فیدان کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کرکے ان کو ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات اور تین یورپی ممالک کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں سے آگاہ کیا۔
عراقچی نے زور دیا کہ اگر مخالف فریق سنجیدہ ہو اور پابندیوں کے خاتمے کے بدلے ایران کے جائز حقوق کا احترام کیا جائے جو کہ نیوکلیئر معاہدے کے لئے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ملتان، لائسنس داران و بانیان و علماء و متولیان کی جانب سے یوم تشکر کے موقع پر ریلی کا انعقاد
گفتگو کے دوران ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے بھی ایران کے تعمیری اور سفارتی رویے کی تعریف کرتے ہوئے ترکی کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی آمادگی ظاہر کی۔