اہم ترین خبریںپاکستان

ملتان، لائسنس داران و بانیان و علماء و متولیان کی جانب سے یوم تشکر کے موقع پر ریلی کا انعقاد

بانیان مجالس، لائسنس داران جلوس عزا، متولی امام بارگاہ، ماتمی انجمنوں کے سالار، علما و ذاکرین اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی

شیعیت نیوز  : قومی یوم تشکر کے موقع پر مرکزی تنظیم لائسنس داران عزاداری امام حسین کے زیراہتمام پاک فوج کے کامیاب آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر ریلی کا انعقاد دربار شاہ شمس ملتان پر کیا گیا۔

مدینہ الاولیا ملتان میں انتظامی سطح کے بعد اجتماعی یوم تشکر کی تقریبات کے سلسلے میں مرکزی تنظیم لائسنس داران عزاداری امام حسین علیہ السلام کے اراکین و مرکزی صدر نے دربار شاہ شمس پر افواج پاکستان کی دشمن کے خلاف شاندار کامیاب آپریشن بنیان المرصوص کا جشن منایا۔

اس موقع پر مدینہ الاولیا ملتان کے عزاداری سے تعلق رکھنے والے بانیان مجالس، لائسنسداران جلوس عزا، متولی امام بارگاہ، ماتمی انجمنوں کے سالار، علما و ذاکرین اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : سید اسد عباس نقوی نے ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی پولیٹیکل کونسل کا اعلان کردیا

شرکا نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند کیے اور علماء نے پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے دعا کروائی۔

ریلی کے شرکا میں مرکزی صدر سید موسی رضا شاہ بخاری، علامہ سید اقتدار حسین نقوی، علامہ غلام مصطفی انصاری، مخدوم سید چن چراغ مشہدی، اخلاق حیدر صدیقی، سید طاہر عباس شاہ بخاری، سید عارف اختر کاظمی، مرزا خرم عباس، ثقلین رضا پہلوان، سید نوازش حسین شاہ بخاری، سید شہنشاہ حسین بخاری، مہر قیصر عباس، سید اقبال مہدی زیدی ایڈوکیٹ، سید ذوالفقار حسین کاظمی و دیگر لائسنس داران، متولیان، بانیان مجالس موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button