اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

امریکی مفادات کے غلام عرب حکمرانوں کا ٹرمپ کا شرمناک استقبال: علامہ افضل حیدری

فلسطین کے مظلوموں کے خون کا مذاق اڑانے والے اسلامی اخوت کے دشمن ہیں، علماء متحد ہو کر لائحہ عمل مرتب کریں

شیعیت نیوز : وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا عرب ممالک کے استقبال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب اسرائیل کے سرپرست کی خوشامد کے لیے جس انداز سے شرعی اصولوں اور غیرتِ اسلامی کا مذاق اڑایا گیا وہ انتہائی شرمناک ہے؛ اس سے واضح ہوتا ہے کہ مسلمانوں میں جذبہء اخوت، اجتماعیت اور اسلامی قدروں کا کوئی احساس باقی نہیں رہ گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کا کیا گیا استقبال غاصب اسرائیل کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینی بچوں، ماؤں، بہنوں، بیٹیوں اور معصوم شہریوں کے ناحق خون کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے اور بتایا گیا کہ تمہاری کوئی حیثیت نہیں؛ ان کے لیے اہمیت صرف دولت اور اقتدار کو بچانے کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف کا ایران کے مثبت کردار کا اعتراف، پاک بھارت کشیدگی کم کرانے پر ایران کا شکریہ

حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر میں علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ افضل حیدری نے کہا کہ فلسطین میں ہونے والے مظالم پر اسرائیلی مظالم سے چشم پوشی کرنے والے ممالک کے علاوہ باقیوں کو غیرت کا مظاہرہ کرنا چاہیے؛ اب انہیں متحد ہو کر فلسطین کی مدد کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا چاہیے، ورنہ لیبیا، افغانستان، عراق، یمن اور شام کی طرح باقی ممالک کی بھی باری آ جائے گی، اور انہیں تنہا کر کے مارا جائے گا۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ امریکہ کے دوہرے معیار ہیں۔ عبوری شامی حکومت کا صدر جس کے سر کی قیمت امریکہ نے طے کر رکھی تھی، اسے شام میں فلسطین کی حمایتی حکومت ختم کرنے اور اسرائیل کی حمایتی حکومت قائم کرنے اور شام کے علاقوں تک پہنچنے میں مدد دینے کے عوض اس کے سر کی قیمت ہٹا دی گئی ہے اور شام پر عائد امریکی پابندیاں بھی اٹھا دی گئی ہیں۔

اس سے واضح ہوتا ہے کہ کوئی دہشت گرد بھی ہو، لیکن اگر وہ امریکی مفاد میں ہو تو وہ ان کے لیے اچھا ہے اور پُرامن شہری جو اسرائیل کا مخالف اور فلسطین کا حامی ہو، ان کا دشمن ہے۔ امریکہ اور اس کے حواریوں کے لیے شرم کی بات ہے کہ وہ جانوروں کے حقوق کی بات تو کرتے ہیں، مگر فلسطینیوں کے خون کی کوئی قیمت نہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button