ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ کا دورہ، عرب ممالک سے سرمایہ کاری کی کوشش
چین کے اثرات اور قیدی کی رہائی پر نیتن یاہو تنقید کی زد میں

شیعیت نیوز : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ منگل کو سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے اور ریاض میں سعودی حکام نے ان کا استقبال کیا۔
ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ کا دورہ رواں ماہ کی 16 تاریخ تک جاری رہے گا، جس میں قطر اور متحدہ عرب امارات کے دورے بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : یمنی افواج کا صہیونی تنصیبات پر حملے کا دائرہ وسیع کرنے کا اعلان
مہر نیوز ایجنسی میں بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر جنرل محمد رضا مرادی نے خطے کی موجودہ صورتحال کے دوران ٹرمپ کے اس دورے کے مقاصد کا جائزہ لیا ہے۔
مشرق وسطیٰ میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے پیش نظر ٹرمپ نے عرب ممالک سے بڑی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی کوشش کی ہے۔
حماس اور امریکہ کے درمیان براہ راست مذاکرات میں حماس کے زیرِ حراست آخری امریکی قیدی ایڈن الیگزینڈر کی رہائی کے باعث نیتن یاہو پر بڑے پیمانے پر تنقید کی جا رہی ہے۔
امریکی صدر کے مشرق وسطیٰ کے دورے کی سفری فہرست میں اسرائیل کی عدم موجودگی سب سے بڑا سرپرائز ہے۔