اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

آئی ایس او کا 16 مئی کو یومِ مردہ باد امریکہ منانے کا اعلان

ملک بھر میں سیمینارز، ریلیاں اور عوامی اجتماعات کا انعقاد، امت مسلمہ سے بھرپور شرکت کی اپیل

شیعیت نیوز : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے 16 مئی کو یومِ مردہ باد امریکہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ ملک بھر میں یومِ مردہ باد امریکہ کی مناسبت سے سیمینارز، کانفرنسز اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

آئی ایس او پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 16 مئی کو ہی امریکہ نے اسرائیل کی ناجائز ریاست کو وجود دلوایا تھا، اس دن کو شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کے فرمان پر ’’یومِ مردہ باد امریکہ‘‘ منایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مجلسِ علماء مکتب اہل بیت کا ضلع کوئٹہ میں اہم تنظیمی اجلاس، نئی قیادت کا اعلان

انہوں نے کہا کہ غاصب صہیونی حکومت کے استحکام کے لیے امریکی حکومت کی جانب سے 16 مئی کو اسے رسمی حکومت اور یہودی ملک قرار دینے اور قبول کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اسی مناسبت سے 16 مئی درحقیقت اسرائیل اور امریکہ کے مردہ باد کا دن ہے، کہ جب دنیا امریکہ اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھتی ہے۔ ترجمان نے تمام عاشقانِ شہداء، مومنین اور بیدار امت سے اپیل کی ہے کہ ’’یومِ مردہ باد امریکہ‘‘ کی مناسبت سے ہونے والی ریلیوں میں بھرپور شرکت کرکے اپنا ایمانی فریضہ ادا کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button