اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

پارا چنار مسئلے کے حل کیلئے ایم ڈبلیو ایم اور پی ٹی آئی کا اعلیٰ سطحی وفد تشکیل دینے پر اتفاق

وفد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات کر کے فوری اقدامات پر زور دے گا

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر و رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین کی پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل وزیر سے قومی اسمبلی میں ملاقات ہوئی، جس میں موجودہ ملکی صورتحال سمیت پارا چنار، کرم کے مسئلہ پر خصوصی طور پر گفتگو کی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی پر مبنی اعلیٰ سطحی وفد بنایا جائے گا۔

وفد میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، زرتاج گل وزیر اور انجینئر حمید حسین شامل ہوں گے۔ یہ وفد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے ملاقات کرے گا اور پارا چنار، کرم کی سنگین صورتحال کے حل کے حوالے سے فوری عملی اقدامات سمیت آٹھ ماہ سے بند راستے کی بندش ختم کرنے کو یقینی بنانے پر زور دے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ بھر کے ذاکرین کا یکجہتی فلسطین کنونشن، اسرائیلی و بھارتی جارحیت کی مذمت

بعد ازاں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین کی بھی ملاقات ہوئی، جس میں وفاقی وزیر نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ پارا چنار، کرم کے مسئلے کو اعلیٰ حکام تک اٹھائیں گے اور اس ایشو کو حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button