پاک فوج کی اہم کامیابی، کشیدہ حالات میں نئے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ کر ڈالا
پاک فوج نے آج بروز ہفتہ فوجی مشق کے دوران "ابدالی" نامی جدید میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا،جو 450 کلومیٹر تک حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

شیعیت نیوز : پاک فوج کی جانب سے 450 کلومیٹر تک زمین سے زمین پر مار کرنے والے ابدالی میزائل کا تجربہ انڈس فوجی مشقوں کے دوران کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آج کا تجربہ فورسز کی آپریشنل تیاری کو یقینی بنانے اور تکنیکی پیرامیٹرز کی توثیق کے لیے کیا گیا۔
تجربے میزائل کے جدید نیوی گیشن سسٹم اور اس کی بہتر maneuverability صلاحیت کو جانچنا شامل ہے۔
صدر مملکت اور وزیر اعظم نے بھی ملک کی سٹریٹجک فورسز کی آپریشنل تیاری اور تکنیکی مہارت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں : اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان کا جامعہ پنجاب کے سیکورٹی اہلکاروں پر حملہ، اہلکار شدید زخمی
تاکہ کسی بھی غیر ملکی جارحیت کے خلاف قومی سلامتی کی حفاظت کی جا سکے۔
یہ میزائل ٹیسٹنگ ایسے وقت میں کی گئی ہے جب ہندوستان فالس فلیگ آپریشن کو مدعا بنا کر خطے کے امن کو برباد کرنے کے درپے ہے۔
پاک فوج نے پہلے ہی نیوکلیئر وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے بیلسٹک میزائلوں کی تیاری کے میدان میں بے شمار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔