اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان کا جامعہ پنجاب کے سیکورٹی اہلکاروں پر حملہ، اہلکار شدید زخمی

03 مئی, 2025 16:19

شیعیت نیوز : شناخت پوچھنے پر اسلامی جمیعت طلبہ کے کارکنوں نے پنجاب یونیورسٹی کے گارڈز کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

دو گارڈز شدید زخمی ہو گئے، جنہیں شیخ زائد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پنجاب یونیورسٹی ترجمان کے مطابق اسلامی جمعیت طلباء نے پنجاب یونیورسٹی کے سکیورٹی گارڈز پر مبینہ حملہ کیا۔

جمعیت اراکین نے سکیورٹی گارڈز کی جانب سے گیٹ پر چیکنگ کے دوران شناخت طلب کرنے پر حملہ کیا۔

حملے سے یونیورسٹی کے 2 سکیورٹی گارڈز زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی ہیکرز کی بڑی کامیابی، بھارتی افواج کی آفیشل ویب سائٹس ہیک کرلیں

یونیورسٹی ترجمان کے مطابق جمعیت کے کارکن زین سرفراز، غضنفر علی، محمد انیس، شمریز ممتازنے حملہ کیا، جمعیت کے کارکن زین شوکت، سمیع اللہ، عثمان احمد اور حماد رضا بھی ملزمان میں شامل تھے۔

سکیورٹی گارڈز نے جمعیت کے معتمد زوہیب فخری اور ناظم حماد رضا سے گیٹ پر شناخت طلب کی تھی۔

حملے میں ملوث جمعیت کے زیادہ تر کارکن خارج شدہ ہیں، آئندہ جمعیت کا خارج شدہ کارکن نظر آنے پر حوالہ پولیس کیا جائے گا۔

یونیورسٹی کے گیٹس پر معمول کے مطابق سخت چیکنگ جاری رہے گی۔

12:16 صبح اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔