گورنر پنجاب کی مرحوم سید امیر علی شاہ کے گھر آمد، اہل خانہ سے اظہار تعزیت
گورنر پنجاب نے کہا کہ سید امیر علی شاہ کی پیپلز پارٹی اور ملت جعفریہ کیلئے خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، وہ خاموش مجاہد تھے

شیعیت نیوز : گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے آج ستلج بلاک، علامہ اقبال ٹاؤن میں معروف مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیت مرحوم امیر علی شاہ کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے بیٹے سید شہباز حسین شاہ ایڈووکیٹ اور دیگر اہلخانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔
گورنر نے مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔
اس موقع پر مرکزی عزاداری اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین تاثیر رضا نقوی، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما امیر عباس مرزا، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عامر حسن بار ایٹ لاء، میاں شاہد عباس ایڈووکیٹ شریک۔
یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے انٹرا پارٹی انتخابات کل ہونگے
مسعود صادق ایڈووکیٹ و صدر جامعہ مسجد اثناء عشری شباب چوک سمن آباد، کمال احمد پاشا (اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پاکستان)، سید احسن عباس رضوی، سید بنیاد حسین شاہ، سید واجد علی شاہ سمیت متعدد معززین اور عزیزو اقارب بھی موجود تھے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ سید امیر علی شاہ کی پیپلز پارٹی اور ملت جعفریہ کیلئے خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، وہ خاموش مجاہد تھے، اور نیکی و بھلائی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے لیکن اس کی نمائش نہیں کرتے تھے۔
مرحوم نئے آنیوالوں کیلئے ایک عظیم مثال تھے۔