ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے انٹرا پارٹی انتخابات کل ہونگے
شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کا صوبائی کنونشن و انٹرا پارٹی الیکشن آج اور کل گلگت میں منعقد ہوگا۔
جس میں آئندہ تین سالوں کیلئے نئے صدر کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا۔
ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی وائس چیئرمین احمد اقبال رضوی اور سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات خصوصی شریک ہونگے۔
ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کا دو روزہ صوبائی کنونشن و انٹرا پارٹی الیکشن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : حیرت ہے کہ بھارت پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے، علامہ سید مرید حسین نقوی
جس میں تمام اضلاع سے صوبائی شوریٰ کے اراکین شریک ہوئے۔
تمام یونٹس اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے اور نئے صوبائی صدر کیلئے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
مرکزی عہدیداران کے سامنے ووٹنگ ہوگی اور نئے میر کارواں کا اعلان بھی ہوگا۔







